ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی وزیر کے بیان پر تشویش،پاکستان

ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی وزیر کے بیان پر تشویش،پاکستان

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بھارتی وزیر کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر کے بیان سے معاملہ سیاسی بنیادوں پر اچھالنے کی تصدیق ہوگئی ہے اس سے قبل بھی بھارت نے معاملہ سیاست کی نذر کرنے کی کوششیں کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی وزیر کے بیان پر پاکستان کو تشویش ہے اس سے ایف اے ٹی ایف کا معاملہ سیاسی بنیادوں پر اچھالے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے بھارت نے اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کی پہلے بھی کوششیں کی ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے اس معاملے پر ایف اے ٹی ایف کی توجہ دلائی گئی۔ بھارت کی جانب سے کئی مرتبہ ایف اے ٹی ایف کی معلومات بھارتی میدیا کو لیک کی گئیں ایف اے ٹی ایف کو یقینی بناناً ہوگا کہ تمام عمل شفاف اور غیر جانبدارانہ رہے۔

پاکستان

مزید : صفحہ اول


loading...