رینٹل پاور ریفرنس،سابق سیکریٹری شاہد رفیع وعدہ معاف گواہ بن گئے

رینٹل پاور ریفرنس،سابق سیکریٹری شاہد رفیع وعدہ معاف گواہ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ چیئرمین نیب کے بعد احتساب عدالت نے بھی ملزم کی وعد ہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کورٹ روم نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لیے نیب کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔ وہ ملزمان راجہ پرویز اشرف اوربابر ذوالقرنین کے خلاف بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم لئیق احمد نے دوران تفتیش انکشاف کیے ہیں۔ ملزم کے مطابق بیٹی رابعہ لئیق کے ذریعے راجہ ذولقرنین سے 1 ملین یو ای اے درہم لئے ہیں۔
رینٹل پاور

مزید :

صفحہ اول -