ٹرمپ کا پیوٹن کو فون، ایٹمی معاہدہ کو توسیع، چین کو شامل کرنے پر اتفاق

ٹرمپ کا پیوٹن کو فون، ایٹمی معاہدہ کو توسیع، چین کو شامل کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان، بیوروچیف) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جمعہ کے روز روسی ہم منصب پیوٹن سے ٹیلیفون پر ایک گھنٹے سے زائد گفتگو کی جس میں انہوں نے اٹیمی معاہدے کو توسیع اور اس میں چین کو شامل کرنے پر اتفاق کیا، وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹرaی سارہ سنیڈرس نے اخباری نمائندوں کو بتایا دونوں رہنماؤں نے دیگر اہم موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں وینرویلا،یوکرین اور شمالی کوریا سے متعلق امور شامل تھے۔ ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی ٹیلیفون کال کے دوران روسی صدرکو رابرٹ میولر رپورٹ کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جو 2016ء کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت اور ٹرمپ ٹیم کیساتھ سازساز کی تفتیش کرکے مرتب کی گئی ہے،امریکہ اور روس کے درمیان سٹرٹیجک جوہری ہتھیاروں کے بارے میں معاہدہ، جسے STARTکہا جاتا ہے 2021ء کوختم ہورہا ہے، انہوں نے اس معاہدے کوتوسیع دینے یا نیا معاہدہ کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا اور وہ اس امر پر بھی متفق تھے کہ نئے معاہدے میں چین کو بھی شامل کیا جائے۔ اس موقع پر صدرٹرمپ نے روسی ہم منصب پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا پر دباؤ ڈال کر خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی پالیسی میں مدد دیں۔
ٹرمپ،پیوٹن اتفاق

مزید :

صفحہ اول -