صدراسلامی ترقیاتی بنک کی وزیراعظم سے ملاقات،معاشی استحکام کیلئے تعاون کی پیشکش

صدراسلامی ترقیاتی بنک کی وزیراعظم سے ملاقات،معاشی استحکام کیلئے تعاون کی ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر کی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے،اسلامی ترقیاتی بنک نے انسانی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش بنک کے صدر ایم ایچ ہجر نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کی۔ بنک کے صدر نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے غربت کے خاتمے کے پروگرام احساس کیلئے معاونت کی بھی پیشکش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے ساتھ طویل مدت تعاون پر بنک کے کردار کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ اس میں مزیداضافہ ہوگا۔ انھوں نے وفد کو حکومت کی طرف سے غربت کے خاتمے کے لئے شروع کئے گئے پروگرام احساس اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انکی حکومت اور اسلامی ترقیاتی بنک کا مقصد عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔

اسلامی ترقیاتی بنک

مزید : صفحہ اول


loading...