اپوزیشن کی دلیلیں ہاگئیں، عمر ان خان کابیانیہ جیت گیا: فردوس عاشق

اپوزیشن کی دلیلیں ہاگئیں، عمر ان خان کابیانیہ جیت گیا: فردوس عاشق

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے نواز شریف ضمانت کے بعد ہسپتال میں ایک دن بھی داخل نہیں ہوئے، ضمانت مانگنا ایک بہانہ ہے، یہ لندن بھاگنا چاہتے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفر نس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر انکا کہنا تھا عدالتیں حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں، جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی عوام کو اکسانے کا بیانیہ دم توڑ چکا۔ اپوز یشن لیڈر شہباز شریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا (ن) لیگ نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کو تبدیل کیاجبکہ لا پتہ اپوزیشن لیڈر لندن میں سیر و تفریح کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کی تمام دلیلیں ہار گئیں، عمران خان کا بیانیہ جیت گیا،شریف برادران کا اصل مقصد لندن جانا ہے، لاپتا لیڈرآف اپوزیشن لندن کی سڑکوں پرتونظرآتے ہیں،جب نیب بلاتا ہے توبیمارہوجاتے ہیں، ہم نے پاکستان میں اصلاحات کی بات کی ہے،نوازشریف کا اصل مقصد لندن جانا تھا،شریف برادران عدالت کوقائل نہیں کرسکے عوام کوکیسے قائل کرینگے، ہم نئے پاکستان کی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔

فردوس عاشق

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہاہے کہ  پاکستان چین کی ستر سالہ تقریبات میں شرکت کرے گا، انفارمیشن،ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ہمارے تعلقات ہر دور میں مزید مضبوط ہو ئے ہیں ، وزیراعظم  کے حالیہ دورہ چین میں آزادانہ تجارتی معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں، آزادانہ تجارتی معاہدہ سے پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر ترجیح اور پذیرائی ملے گی۔جمعہ کو معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان چین کی ستر سالہ تقریبات میں شرکت کرے گا، انفارمیشن،ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ہمارے تعلقات ہر دور میں مزید مضبوط ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین میں آزادانہ تجارتی معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں، آزادانہ تجارتی معاہدہ سے پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر ترجیح اور پذیرائی ملے گی۔

چینی سفیر سے گفتگو

مزید : صفحہ اول


loading...