مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3نوجوان شہید، درجنوں مظاہرین زخمی انٹرنیٹ، ریل سروسبند

مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3نوجوان شہید، درجنوں مظاہرین ...

  



سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں تین اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں لطیف احمد ڈار، طارق مولوی اور شارق احمد نگرو کو ضلع کے علاقے ادکھارامیں تلاشی اور محاصرے کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔قبل ازیں اسی علاقے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ایک حملے میں زخمی ہو گیاتھا۔ نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے۔ بھارتی فوجیوں ا ورپولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیوں، پیلٹ گنز اورآنسو گیس کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے 20سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ تین زخمیوں کو خصوصی علاج معالجے کیلئے سرینگر کے ہسپتال بھجوادیاگیا۔ شوپیاں میں نوجوانوں کے قتل کے بعد لال چوک، ریشی بازاراور اسلام آباد کے اولڈ ٹاؤن کے علاقوں سے بھی مظاہروں اور جھڑپوں کی اطلاعات ملیں۔ قابض انتظامیہ نے ضلع میں سخت پابندیاں نافذ کر دیں اور پورے جنوبی کشمیرمیں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔ انتظامیہ نے سرینگر سے بانیہال تک ٹرین سروس بھی معطل کر دی۔ادھر آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ 1989ء سے اب تک کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی کے دوران اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں 18صحافیوں کوقتل کیا جاچکا ہے۔ 

مقبوضہ کشمیر،شہادتیں 

مزید : صفحہ اول


loading...