نیا بلدیاتی نظام انتہائی مہنگا،تحریک انصاف نظر ثانی کرے،مونس الٰہی

نیا بلدیاتی نظام انتہائی مہنگا،تحریک انصاف نظر ثانی کرے،مونس الٰہی

  



لاہور(آن لائن) سینئر رہنما مسلم لیگ (ق) مونس الہی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کا کہا ہے کہ پنجاب ایک بڑا صوبہ ہے،اس کا خیبر پختونخوا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، انتظامی اخراجات 6 گنا بڑھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 4 ہزار یونین کونسلز، 24 ہزار ویلیج کونسل اور پنچائیت بھی ہو گی۔نئے بلدیاتی نظام میں سالانہ 8 ارب تنخواہوں کی مد میں جائیں گے۔ رہنما (ق)لیگ نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، دونوں صوبوں کی آبادی میں بڑا فرق ہے، تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا کا فارمولہ کاپی پیسٹ نہیں کرنا چاہئے، اس حکمت عملی کو دوبارہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

مونس الٰہی

مزید : صفحہ اول


loading...