ایمرجنسی یا آؤٹ ڈور میں جونیئرز کا متبادل نہیں بنیں گے، سینئر ڈاکٹرز

ایمرجنسی یا آؤٹ ڈور میں جونیئرز کا متبادل نہیں بنیں گے، سینئر ڈاکٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال)ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسر وں اورسینئر ڈاکٹروں نے محکمہ صحت اور اپنے ہسپتالوں کی انتظامیہ پر واضح کر دیا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑ تال میں شدت آئی تو وہ جونیئر ڈاکٹروں کی جگہ فرائض سر انجام نہیں دیں گے۔پروفیسرز کا کام آؤٹ ڈورچلانا یا ایمرجنسی کو رن کرنا نہیں لہٰذا ان سے امید نہ رکھی جائے کہ پروفیسرز جونیئر ڈاکٹرز کا متبادل سورس بنیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسرز نے آؤٹ ڈور مستقل طور پر چلانے سے معذرت کر لی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ پی جی ایم او اور ایچ اوز ڈاکٹرز کا توڑ نہیں بن سکتے۔ فیکلٹی کا کام تدریسی ہے آؤٹ ڈور اور ایمر جنسی چلانا نہیں اور نہ ہی ان سے یہ امید رکھی جائے۔ لہٰذا حکومت فی الفور ینگ ڈاکٹر زسے مذ اکرات سے مسئلے کا حل تلاش کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ہسپتالوں کے فیکلٹی ممبران نے اپنے اپنے ہسپتال کے پرنسپلز اور ایم ایس کے ذریعے اپنی تجاویز محکمہ صحت کو بھجوا دی ہیں۔
ڈاکٹر

مزید :

صفحہ اول -