مسلم لیگ (ن) کے تین ار کان پنجاب اسمبلی کی رکنیت بحال

مسلم لیگ (ن) کے تین ار کان پنجاب اسمبلی کی رکنیت بحال

  



لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تین اراکین پنجاب اسمبلی کی رکنیت بحال ہو گئی۔ڈپٹی سپیکر سردار محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تلخ کلامی کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی عظمی بخاری،ملک عبدالرؤف اور پیر اشرف رسول پر سیشن کے دوران ایوان اور اسمبلی کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ختم ہونے کے بعد تینوں اراکین کی رکنیت بحال ہو گئی۔

رکنیت بحال

مزید : صفحہ اول


loading...