جہانگیر ترین، باجی علیمہ کو این آر او دینا قوم سے غداری ہے، مریم اورنگزیب

جہانگیر ترین، باجی علیمہ کو این آر او دینا قوم سے غداری ہے، مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم سے غداری یہ ہے کہ جہانگیرترین اورعلیمہ باجی کو این آر او دے دیا گیا ہے،گیس، بجلی جو مہنگی ہوئی، حکومت اس کا جواب دے، کیا ہم عدالتوں سے این آراو لے رہے ہیں؟ حکومت یہ بتائے کہ کس سے این آراولے رہے ہیں۔ جمعہ کو ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب کا نوازشریف کی درخواست ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد کہا کہ قانونی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، قوم سے غداری یہ ہے کہ مشرف اورپیپلز پارٹی کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرکے چورچورڈاکو ڈاکو کا نعرہ لگارہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا ہم عدالتوں سے این آراو لے رہے ہیں؟ یہ قوم سے غداری ہے کہ 16 ارب قرض لے کرعمران خان چوری کررہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گیس، بجلی جو مہنگی ہوئی، حکومت اس کا اوروزارت پیڑولیم میں جو ڈاکہ مارا گیا اس کا جواب دے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول


loading...