امید ہے لیگی قیادت عدلیہ کے فیصلے کا احترام کریگی،شہباز گل

امید ہے لیگی قیادت عدلیہ کے فیصلے کا احترام کریگی،شہباز گل

  



لاہور (این این آئی) وزیراعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ امید ہے لیگی قیادت عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرے گی۔ حکومت نواز شریف کے علاج کیلئے تمام تر سہولیات پہلے کی طرح مہیا کرے گی، سابق وزیراعظم کی صحت کو ان کے بچوں نے سنجیدہ نہیں لیا لیکن ہم لیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے بھی شریف فیملی سے دس گنا زیادہ اقدامات کیے اور سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کرتی رہی۔ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ شریف فیملی کی نسبت پنجاب حکومت نے نواز شریف کے علاج کے لیے زیادہ اقدامات اٹھائے۔ چھ ہفتوں کی رہائی کے دوران نواز شریف کے علاج کے لیے ان کی فیملی نے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم اپنے گھر کے سامنے اپنے ہی ادارے شریف میڈیکل کمپلیکس کے دورے کرتے رہے۔

شہباز گل

مزید : صفحہ اول


loading...