رواں برس زکوٰۃ کا نصاب 44ہزار 415روپے مقرر

رواں برس زکوٰۃ کا نصاب 44ہزار 415روپے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃکا نصاب مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقررکیا گیا ہے۔ یکم رمضان کو بنک کی جانب سے 44 ہزار 415 روپے یا اس سے زائد رقم پرازخود زکوٰۃ کی رقم منہا کرلی جائے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 39 ہزار 198 روپے مقرر کیا گیا تھا۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اگر کسی کے بینک اکانٹ میں زکوٰۃاور عشر کے قانون کی رو سے یکم رمضان المبارک تک 39 ہزار 198 روپے سے کم رقم موجود ہوگی تو اس پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے دن کو ''کٹوتی کا دن'' قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق 2017 کے مقابلے میں 2018 میں زکوٰۃکے نصاب میں 793 روپے اضافہ کیا گیا، 2017 میں زکوٰۃ کا نصاب 38 ہزار 405 روپے تھا۔ جبکہ 2019 میں بھی 2018 کے مقابلے میں زکوٰۃ کے نصاب میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت رواں برس زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے ہو گا۔
زکوٰۃ نصاب

مزید :

صفحہ اول -