آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت منتقلی چیلنج کردی

آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت منتقلی چیلنج کردی

  



اسلام آباد(این این آئی) سابق صدرآصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت منتقلی چیلنج کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بینکنگ عدالت سے جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت منتقلی چیلنج کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ بینکنگ کورٹ کے دائرہ کارمیں آتا ہے، لہذا اسے احتساب عدالت کومنتقل کرنے کا کوئی قانونی جوازنہیں، تفصیلی وجوہات کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنا چاہتے ہیں۔ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائرکرنے کیلئے سپریم کورٹ سے تحریری مہلت مانگی جس کے بعد رجسٹرار آفس نے اپیل دائرکرنے کیلئے دوہفتوں کی مہلت دے دی۔

آصف زرداری

مزید : صفحہ اول


loading...