جمہوری ملک کیلئے متحرک اور آزاد میڈیا کا ہونا اشد ضروری،بلاول بھٹو

جمہوری ملک کیلئے متحرک اور آزاد میڈیا کا ہونا اشد ضروری،بلاول بھٹو

  



اسلام آباد (این این آئی) عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ ایک ابھرتے ہوئے جمہوری ملک کیلئے متحرک اور آزاد میڈیا کا ہونا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے سچے پکے صحافیوں اور میڈیا سے منسلک شخصیات سے مل کر میڈیا و صحافت کی آزادی کے خلاف دھونس دھمکیوں کا مقابلہ کرے گی۔ تیسری دنیا کے ممالک میں آزادیِ صحافت کے لیئے خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کیونکہ ان ابھرتے ہوئے جمہوری ممالک میں میڈیا کا گلہ دبانے کی خاطر نِت نئے حربے و ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی ملک کے سچے پکے صحافیوں اور میڈیا سے منسلک شخصیات سے مل کر میڈیا و صحافت کی آزادی کے خلاف دھونس دھمکیوں کا مقابلہ کرے گی۔ ان ممالک میں بااقتدار طاقتوں کی جانب سے میڈیا ہاوَسز اور صحافتی پیشے سے وابستہ افراد کیلئے ڈرانے اور دھماکے کی پالیسی چلائی جاری ہے، جبکہ پاکستان میں بھی صورتحال اس سے مختلف نہیں ہے۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے آمروں کی جانب سے صحافت اور نشر و اشاعت پر لاگو کالے قوانین کو اچھال پھینک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مختلف ہتھکنڈوں کا نشانہ بننے کے باوجود آزادیِ صحافتی کیلئے ایک چھتری کا کام کرتی رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اور پی پی پی قیادت و کارکنان گذشتہ پانچ دہائیوں سے آمریتوں و غیرجمہوری قوتوں کے خلاف شانہ بشانہ لڑتے آئے ہیں۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول


loading...