(ن) لیگ کی تنظیم نو، شاہد خاقان سیئنئر نائب صدر، احسن اقبال سیکریٹری جنرل مقرر، مریم نواز سمیت 16نائب صدور

(ن) لیگ کی تنظیم نو، شاہد خاقان سیئنئر نائب صدر، احسن اقبال سیکریٹری جنرل ...

  



لاہور،لندن (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا،مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا سینئر نائب صدر اور مریم نواز کو نائب صدر مقرر کر دیا۔پارٹی اعلامیہ کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن)شہباز شریف نے تنظیم نو کا اعلامیہ لندن سے جاری کیا اور عہدیداروں کی تعیناتی پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی رہنماوں کی مشاورت سے کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق مرکزی اور صوبائی سطح پر موجود تنظیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 16 نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے احسن اقبال کو جنرل سیکریٹری، بلیغ الرحمن اور عطاء اللہ تارڑ کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب کو سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان مقرر،رانا ثناء اللہ کو پنجاب کا صدر اور اویس لغاری کو پنجاب کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ عباس آفریدی اور طلال چوہدری مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکریٹری ہوں گے۔ایاز صادق، عابد شیر علی، برجیس طاہر، حمزہ شہباز، مشاہداللہ خان، پرویز رشید، رانا تنویر، سردار مہتاب اور محمد زبیر،جاوید لطیف، خرم دستگیر، سعد رفیق، نیلسن عظیم، ڈاکٹر درشن لعل اور راحیلہ درانی کوبھی مسلم لیگ (ن) کانائب صدر مقرر کیاگیا ہے۔سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کو (ن) لیگ انٹرنیشنل افیئرز کا صدر تعینات کیا گیا ہے۔ نورالحسن تنویر جنرل سیکریٹری انٹرنیشنل آفیئرز اور پرویز ملک مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری خزانہ ہوں گے۔طارق فاطمی کو سیکریٹری پالیسی اینڈ ریسرچ تعینات جبکہ شیزہ فاطمہ خواجہ کو سیکریٹری پارلیمانی امور اور عائشہ رضا فاروق کو سیکریٹری ممبرشپ اینڈ ٹریننگ مقرر کیا گیا ہے۔، مس رومینہ خورشید عالم کو سیکرٹری ایچ آر اینڈ سول سوسائٹی، ریاض الحق کو صدر کسان ونگ، کامران مائیکل صدر منیارٹی ونگ، میاں منان صدر ٹریڈ ر ونگ، مصدق ملک صدر پروفیشنل ونگ، نزہت ملک صدر ویمن ونگ، رمیش سنگھ اروڑا جنرل سیکرٹری منیارٹی ونگ،قیصر احمد شیخ صدر بزنس اینڈ کامرس ونگ ہوں گے۔مفتاح اسماعیل کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ علی اکبر گجر کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا سینئر نائب صدر بنایا گیا ہے۔سلمان علی خان مسلم لیگ (ن)کراچی کے صدر اور ناصرالدین محمود جنرل سیکریٹری ہوں گے۔اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن)کی 13 رکنی ایڈوائزری کونسل بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، اسحق ڈار، احسن اقبال،خواجہ آصف، مشاہد حسین سید، مصدق ملک، قیصر شیخ، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل اور عائشہ غوث پاشا،علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔حنیف عباسی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر جبکہ راجا عتیق سرور، حافظ نعمان، خواجہ سلمان رفیق اور قمرالاسلام نائب صدر پنجاب مقرر کیے گئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کو مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو

مزید : صفحہ اول


loading...