قلم و قرطاس کی حرمت کو ہمیشہ آمروں نے پامال کیا، مرتضی وہاب

قلم و قرطاس کی حرمت کو ہمیشہ آمروں نے پامال کیا، مرتضی وہاب

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے عالمی یومِ صحافت پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قلم کی آزادی درحقیقت انسانی آزادی کی دوسری شکل ہے۔ قلم کی حرمت کو ہمیشہ آمروں نے پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرطاس و قلم نے ہی عالمی انقلابات کی بنیاد ڈالی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت کی۔ آج کے دور کا آئینہ قلم اور کیمرے کا لینس ہے۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جمہوری اقدار اور آزادی صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ آزادی صحافت انسان کی روحانی آزادی کا دوسرا نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور صحافیوں نے آمروں کے ظلم و ستم کا سامنا پامردی سے کیا۔ میڈیا ہاسز آج بھی غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ صحافت کے دن عہد کرنا ہے کہ قلم کی حرمت کا احترام کریں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...