اپوزیشن کی دلیلیں ہار گئیں، عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن کی دلیلیں ہار گئیں، عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے نواز شریف ضمانت کے بعد ہسپتال میں ایک دن بھی داخل نہیں ہوئے، ضمانت مانگنا ایک بہانہ ہے، یہ لندن بھاگنا چاہتے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفر نس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر انکا کہنا تھا عدالتیں حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں، جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی عوام کو اکسانے کا بیانیہ دم توڑ چکا۔ اپوز یشن لیڈر شہباز شریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا (ن) لیگ نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کو تبدیل کیاجبکہ لا پتہ اپوزیشن لیڈر لندن میں سیر و تفریح کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کی تمام دلیلیں ہار گئیں، عمران خان کا بیانیہ جیت گیا،شریف برادران کا اصل مقصد لندن جانا ہے، لاپتا لیڈرآف اپوزیشن لندن کی سڑکوں پرتونظرآتے ہیں،جب نیب بلاتا ہے توبیمارہوجاتے ہیں، ہم نے پاکستان میں اصلاحات کی بات کی ہے،نوازشریف کا اصل مقصد لندن جانا تھا،شریف برادران عدالت کوقائل نہیں کرسکے عوام کوکیسے قائل کرینگے، ہم نئے پاکستان کی منزل کی طرف رواں دواں ہیں، اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے و ز یر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا تھا اور انہوں نے ادویات کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی ہے،ملک میں ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہمارا عزم ہے،وزیراعظم کا ویژن ہے عام آدمی کو صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،پاکستان کے عوام وزیراعظم کی سوچ کا محور ہیں، پاکستان کے نظا م صحت کو بہتر بنانا میری دیرینہ خواہش تھی اور اس شعبے میں انقلاب برپا کرنا میرا مشن ہے، بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دینے کی ضرور ت ہے، ماضی میں صحت کی بنیادی سہولیات پر توجہ نہیں دی گئی،ملک میں صحت کا شعبہ صوبوں کے پاس ہے،صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے تمام وزراء صحت کو مل کر کام کرنا ہوگا، اس حوالے سے وفاق تمام صوبائی وزراء سے مکمل تعاون کریگا۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول


loading...