جمہوریت کی بالا دستی میں وکلا ء کی خدمات ناقاقبل فراموش ہیں: محمد عاطف خان 

جمہوریت کی بالا دستی میں وکلا ء کی خدمات ناقاقبل فراموش ہیں: محمد عاطف خان 

  



مردان (بیورورپورٹ) سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کہاہے کہ جمہوریت کی بالادستی کے لئے وکلاء کی خدمات ناقابل فراموش ہے۔مردان  کے وکلاء کے مسائل کو ترجیحی  بنیادوں پر حل کریں گے۔ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر میں رکاوٹوں کو دور کر لیا گیا ہے اور بہت جلد تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا۔وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں  صدر آصف اقبال،سینئر نائب صد ر باور سید مہمند،جنرل سیکرٹری باچا رحمان،فنانس سیکرٹری سیداحتشا م الدین اور جائنٹ سیکرٹری ناصراقبال سے حلف لینے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں سابق ضلع ناظم حمایت اللہ مایار اور تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب نے شرکت کی۔سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ ملک کو اس وقت اہم مسئلہ معیشت کا ہے جو ایک دن میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ہمیں اپنی غلطیوں کا ادراک کر کے آگے بڑھنا ہو گا۔خیبر پختونخوا کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وکلاء نے ہر محاذ پر حکومت کا ساتھ دیا ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے وکلاء کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے مردان بار ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات منظور کر کے پچاس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...