پبی، خان شیر گڑھی میں 11سالہ لڑکے کو پھانسی دید ی گئی 

پبی، خان شیر گڑھی میں 11سالہ لڑکے کو پھانسی دید ی گئی 

  



پبی (نما ئندہ  پاکستان) پبی خان شیر گڑھی پبی 11 سالہ معصوم بچے  ریحان کو پھانسی دیکر قتل کر دیا گیا۔بچہ دوروزقبل نانی کے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا  یکم مئی سے غائب ہونے والے 11 سا لہ بچے ریحان کی لاش امان کوٹ پل کے قریب گنے کی کھیتوں سے ملی بچے کو پھانسی دیکر قتل کر دیا گیا ہے  بچہ یکم مئی کوماں کیساتھ ماموں کے گھرا ما نکوٹ گیا تھا جہاں وہ مبینہ طور پر غائب ہو گیا تھا ورثہ تلاش کر رہے تھے کہ لاش  2 مئی کی شب امان کوٹ پل کے قریب گنے کی کھیت سے ملی  پولیس کے مطابق بچے کا گلا اسٹیل کیبل سے کٹا ہوا پایا گیا۔مقتول بچے کی نما ز جنازہ پبی کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں علاقے کے لو گو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ میں کسی بھی پو لیس آفیسر اور ضلعی انتظا میہ کے بھی آفیسر نے شر کت نہیں کی اہل علاقہ نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا  پویس نے ورثا کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید : صفحہ اول


loading...