پشاور کے میڈیکل سٹوروں پر در آمد شدہ ادویات فروخت ہونے کا دھندہ عروج پر 

پشاور کے میڈیکل سٹوروں پر در آمد شدہ ادویات فروخت ہونے کا دھندہ عروج پر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)شہر و گردونواح کے میڈیکل سٹوروں پر دیسی ادویات سمیت بھارت اور دیگر ممالک سے آنیوالی ادویات کی فروخت کا دھندہ عروج پر، جس کے استعمال سے نوجوانوں کی کثیر تعداد گردوں کے مرض میں مبتلا ہورہی ہے، محکمہ صحت کا عملہ ان ناقص و غیر معیاری ادویات کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے کے لئے تیار نہیں، جس کی وجہ سے پشاورکے مختلف میڈیکل سٹورز ہومیو پیتھک اور دیسی حکیموں کی دکانوں پر یہ ادویات کثیر تعداد میں فروخت ہورہی ہے، جس کے باعث شہریوں کے گردے ناکارہ ہورہے ہیں، شہریوں نے محکمہ صحت کے اعلی افسران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی ادویات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کریں کہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔

مزید :

صفحہ اول -