اہم ملزمان کی پیشی پر سڑکیں بند کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

اہم ملزمان کی پیشی پر سڑکیں بند کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے احتساب عدالت میں ملزمان کی پیشی کے موقع پر راستے بند کرنے کے خلاف درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب، سی پی او لاہور اور ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،جسٹس شاہد وحید نے درخواست گزار سے بھی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے معاملہ پرپر دلائل طلب کر لئے ہیں،درخواست گزارکا موقف ہے کہ میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز، عبدالعلیم خان اور خواجہ برادران سمیت دیگر ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا جاتا ہے توسڑکوں کو بیریئرز لگا کر بند کر دیا جاتا ہے۔
جواب طلب

مزید :

علاقائی -