جنوبی پنجاب، جیالوں نے کھلاریوں کو نشانے پر لے لیا، مظاہرے شروع، سیاسی محا ذ گرم 

جنوبی پنجاب، جیالوں نے کھلاریوں کو نشانے پر لے لیا، مظاہرے شروع، سیاسی محا ذ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی، رحیم یارخان، راجن پور، لودھراں (بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ  پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ آج کرے گی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ بے روزگاری کے خلاف چار مء بروز ہفتہ دن دس بجے پریس کلب لودھراں کے سامنے احتجاج کرے گی احتجاجی ریلی نکالے گی  احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امداداللہ عباسی کریں گے۔علاوہ ازیں مہنگائی،بے روزگاری اور اٹھارھویں ترمیم کے خاتمہ کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکروں نے احتجاجی مظاہرہ،مظاہرے کیا قیادت صوبائی نائب صدر پنجاب(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)
 
سرور عباس ایڈووکیٹ اورسٹی صدر یوسف خان گبول نے کی مظاہرہ کے دوران ریلی بھی نکالی گئی ریلی پیپلز سیکرٹریٹ سے شروع ہو کر اڈہ فتح پور پراختتام پذیر ہوئی ضلع بھر سے پی پی پی کے عہدیداروں اور ورکرز نے پلے کارڈز اور بینرز ااُٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی،لوڈشیڈ نگ اور اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے مطا لبات درج تھے کارکنوں نے موجود ہ حکو مت کے خلاف نعرے بھی لگائے اس موقع پر میڈیا کانفرنس کے دَوران گفتگو کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر پنجاب سرور عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکو مت جب سے معرض وجود میں آئی ہے مہنگائی کاطوفان بپا ہے عوام دووقت کی روٹی کوتنگ ہیں لوڈشیڈ نگ نے عوام کا کاروبار اور رات کاسکون دونوں چھین لئے ہیں جبکہ آئینی ترامیم کے خاتمہ کی باتیں کی جارہی ہیں صدارتی نظام کی باتیں کی جارہی ہے یہ ملک اور عوام دونوں کو حالت سدھارنے کی بجائے بگاڑ نے میں لگے ہوئے ہیں اس موقع پرسٹی صدر پی پی پی سردار یوسف خان گبول نے کہا کہ پی پی پی کے دَور میں عوام کوریلیف ملا مگر آج عوام کوریلیف ملتا نظر نہیں آتا پی پی پی دور کی مالی امدادی اسکیم بے نظیرانکم سپورٹ آج بھی لاکھوں خاندا نوں کوسپورٹ ہورہی ہے عوام آج پی پی پی دورحکو مت کویاد کررہے ہیں اس موقع پر نیک خالد ضلعی سیکرٹری اطلاعات ودیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔وہاڑی(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پریس کلب وہاڑی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرہ میں پیپلز پارٹی عہدیداران ضلعی رہنما بابا محمد یعقو ب لنگاہ،میاں محمد اکبر،بدر منیر شاہ،سرفراز بھٹی،عبدالغفور رحمانی،منیر محمد،رانا محمد سلیم سمیت دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر با با یعقوب لنگاہ اور بدر منیر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے قوم کو مہنگائی کے سونامی میں ڈوبانے والی حکومت نا منظور کرتے ہیں اگر حکومت نے فوری طور پر مہنگائی اور بے روز گاری کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف نہ دیا تو عید کے بعد حکومت کے خلاف عوامی تحریک چلائی جائے گی اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔جبکہپاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں سابق ایم پی اے جاویدحسن دادگجر‘ جام نذیرلاڑ‘ مرشدسعیدناصر‘ فہیم نواز‘ فیاض خان‘ حسنین شاہ‘ رضوانہ سعید‘ خالدہ مغل‘ فضل سلیمی‘ حیدرچغتائی‘ مون خان ودیگرنے احتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ حکومت عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات‘ اشیائے روزمرہ‘ بجلی وگیس کے بل کی ادائیگی میں عوام پریشانی کاشکار ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اگرفوری طور پرمہنگائی کوکنٹرول نہ کیاگیاتوبھرپوراحتجاجی تحریک چلائیں گے جس سے سلیکٹڈ حکومت کوگھرجاناپڑے گا۔
سیاسی محاذ گرم