حادثات میں 2کمسن بچوں سمیت 5افرا د جاں بحق، خاتون کی پھندا لگی لاش بر آمد

حادثات میں 2کمسن بچوں سمیت 5افرا د جاں بحق، خاتون کی پھندا لگی لاش بر آمد

  



رحیم یارخان،باگڑ سرگانہ،بنگلہ منٹھار (یبورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان) ٹریفک کے مختلف (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 2کمسن بچوں سمیت 3افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ 33زیر علاج، تفصیل کے مطابق روجھان کی رہائشی2سالہ کمسن اسماء اسلم جو گلی میں کھیل رہی تھی کہ تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگئی، دوسراحادثہ صادق آباد کے رہائشی9سالہ محمد عبداللہ کے ساتھ پیش آیا جو سکول سے چھٹی کے بعد رکشہ پرسوار ہوکر گھر جارہاتھا کہ جمپ لگنے کے باعث رکشہ سے سڑک پرجاگرا اور رکشہ اوپر سے گزرگیا جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیا جبکہ تیسرا حادثہ صادق آباد کے رہائشی50سالہ عبدالرزاق کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جا رہاتھا کہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سے دھماکہ سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے تینوں افراد کوورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے30افراد جن میں راجن پور کی رہائشی9سالہ کبری بی بی، اوباڑو کی 7سالہ مائی عزت، روشن بھیٹ کی8سالہ الماس بی بی، بھٹہ واہن کا12سالہ محمد ولید، چک136 کی 40سالہ نسرین بی بی، بلال پارک کی32سالہ شہناز بی بی، بھونگ کی 40 سالہ شمیم مائی، خانپور کا60سالہ منظوراحمد، خان بیلہ کا65سالہ محمدامین، راجن پور کا40سالہ محمداصغر، چک111پی غربی کا 65سالہ محمدیعقوب اور خانپورکارہائشی28سالہ محمداسحاق وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔قتل یا خودکشی، خاتون کی پھندا لٹکی لاش برآمد، پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے قتل کیاورثاء۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر خانپور کی حدود چک123 کے علاقہ کی رہائشی 28سالہ انیتامائی کی پھندا لے کر کمرے میں لٹکی لاش پولیس نے برآمدکرلی، تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، میکے جانے سے منع کرنے پر سسرالیوں کے گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی جس کی رنجش پر انہوں نے انیتامائی کو قتل کرکے لاش پھندے سے لٹکاکرخودکشی ظاہر کردی، ورثاء کاالزام، پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق بارے معلوم ہوگا،کارروائی شروع۔واپڈاکی نااہلی اورغفلت کے باعث ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے دیواروں میں کرنٹ آجانے پرایک کی علاقہ کے 6افراد کرنٹ لگنے سے زخمی،25سالہ نوجوان دم توڑگیا، متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی،واپڈا اہلکار ٹرانسفارمر درست کرنے کیلئے رشوت طلب کرتے رہے۔ تفصیل کی مطابق  تحصیل صادق آباد کے نواحی علاقہ چک266پی میں واپڈا کی نااہلی اورغفلت کے باعث ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے دیواروں میں کرنٹ دوڑ گیاجس کے نتیجہ میں ایک علاقہ کے 6افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ماں باپ کااکلوتا بیٹا 25سالہ نوجوان غلام مرتضی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  موقع پر ہی دم توڑگیا۔ متعدد بارٹرانسفارمر کی خراب ہونے کی شکایات درج کرائی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی لائن مین ٹرانسفارمر صحیح کرنے کے لئے25ہزارروپے کی رشوت طلب کرتا رہا۔لاش گھر پہنچتے پر کہرام مچ گیا، ورثاء کااعلی حکام سے کارروائی کامطالبہ۔باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابقباگڑسرگانہ سرائے سدھوروڈ پل باگڑ راجباہ فاضل شاہ پردوموٹرسائیکل ٹکرانے سے مقامی نوجوان محمداظہرپرائیں ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی تفصیل کے مطابق بستی باگڑسرگانہ لنک روڈ سرائے سدھوراجباہ فاضل شاہ چھوٹی پل پر دوموٹرسائیکل ٹکرانے سے باگڑسرگانہ کانوجوان محمداظہرپرائیں سرمیں شدید چوٹیں آنے سے جان بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیاگیامحمداظہرمعروف ڈھول ماسٹرتھے۔

رحیم یارخان:غلط انجکشن سے 27سالہ خاتون جاں بحق، ورثا کامظاہرہ

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، غلط انجکشن لگانے سے27سالہ بھٹہ خشت پر مزدوری کرنے والی خاتون جاں بحق، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق تحصیل خانپور کے علاقہ میں وقع بھٹہ خشت پر کام کرنے والی 27 سالہ نغمہ بی بی کی طبعیت (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

خراب ہونے پر ورثاء نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاجہاں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے غلط انجکشن لگانے پر نغمہ بی بی کی حالت بگڑ گئی اور اس کی موت واقع ہوگئی، ورثاء نے لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج شروع کردیا، اطلاع پاکر پولیس تھانہ سٹی خانپور نے موقع پر پہنچ کر حقائق بارے معلوم کرنے پر تحقیقات شروع کردی۔ 

غلط انجکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...