پرائمری سکولز سربراہان کا چارج الاؤنس 5ہزار روپے کرنے کی سفارش

پرائمری سکولز سربراہان کا چارج الاؤنس 5ہزار روپے کرنے کی سفارش

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پرائمری سکولوں کے سربراہان کے چارج الاؤنس کو500 روپے سے بڑھا کر5000 روپے کرنے کی سفارش محکمہ خزانہ کوارسال کردی۔تفصیل کے مطابق پرائمری سکولوں کے سربراہوں کے چاارج الاؤنس کو بڑھانے کے لئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ(بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

پنجاب نے محکمہ خزانہ کو سفارش کی ہے، سفارش میں چارج الاؤنس کو500 روپے سے بڑھا کر5000 کاکہاگیاہے جبکہ مڈل،ہائی اور ہائرسیکنڈری سکولوں کے سربراہان کے چارج الاؤنس میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب محمد محمود کے مطابق پرائمری سکول سربراہوں کیلئے ایک ارب روپے سے زائد رقم مختص کی جائیگی، پنجاب بھرکے36 ہزاراساتذہ اس سے مستفید ہوں گے،ان کامزید کہناتھاکہ پرائمری سکولوں میں ای ایس ٹی اساتذہ کو ہیڈ ماسٹرلگایا جائے گا۔

سفارش

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...