حساس اداروں کا افسر بن کربلیک میلنگ، جعلساز گرفتار تفتیش شروع

حساس اداروں کا افسر بن کربلیک میلنگ، جعلساز گرفتار تفتیش شروع

  



ملتان (وقائع نگار)پولیس تھانہ بی زیڈ نے خود کو بین المذاہب امن کمیٹی کے چیئرمین اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے بلیک کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

کردی ہے۔سہیل فراز جو کے چوک کمہاروں والا کا رہائشی ہے۔اور اس کے پاس سے حساس ادارے کا جعلی کارڈ بھی تھا۔جسکو برآمد کر لیا گیا۔واضح رہیسہیل فراز کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن سے بھی وابستہ رہا۔ کچھ عرصہ قبل اپنے آپ کو وزارت داخلہ کے تحت بنائی گئی بین المذاہب امن کمیٹی کا چیئر مین کہلواتا تھا۔اس کے علاؤہ ملزم خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے مختلف سرکاری و پرائیوٹ افراد کو بلیک میل کرتا تھا مختلف شہریوں سے نا صرف فائدے اٹھاتا بلکہ انہیں دھمکیاں بھی دیتا۔پولیس بی زیڈ نے ابتدائی پوچھ گچھ میں ملزم کے پاس سے حساس ادارے کا جعلی کارڈ بھی برآمد کر لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...