لینڈ مافیا کی گھر گھس کردھمکیاں، شاکر شجاع آباد ی، اہل خانہ کی جان کو خطرہ
ملتان (وقائع نگار)سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی نے ڈی ایس پی شجاع آباد کے نام کے تحریری درخواست میں کہا ہے کہ لینڈ مافیا کا سرغنہ شماں والا پی ٹی حمید میرے گھر آ کر قتل کی دھمکیاں دے گیا ہے اور اس کا بھائی چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میری زوجہ شبنم کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی ہیں، اس کا بھائی احسن اور بیٹا اعجاز نے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور جان سے ماردینے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)
کی دھمکیاں دیں، گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے، جان کو خطرہ ہے۔ اس موقع پر سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ، عابد سیال اور حیات اللہ خان نیازی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاکر شجاعبادی پاکستان کا سرمایہ اور فخر ہیں ان جیسے شاعروں کے خلاف دھمکی آمیز رویہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم گرفتار نہ ہوئے تو وسیب کے لوگ احتجاج کریں گے۔
شاکر شجاع آبادی