صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن کاڈیرہ غازی خان کادورہ، سکولوں کی انسپکشن 

صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن کاڈیرہ غازی خان کادورہ، سکولوں کی انسپکشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مرادراس اور سپیشل سیکرٹری پلاننگ ایجوکیشن ڈاکٹر فیصل نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن نے فنڈز ہونے کے باوجود کلاس روم میں صفائی اور روشنی کے انتظامات نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پر بوائز پرائمری سکول نمبر4تونسہ کے ہیڈٹیچر عظمت اللہ(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)


 اور بچوں کو تعلیم دینے کی بجائے باہر گھومتے ہوئے پائے جانے پر ٹیچر غلام اسحاق کوفوری طو رپر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے. صوبائی وزیر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بوہڑ، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول تونسہ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پردان شرقی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا. تعلیمی معیار چیک کرنے کے ساتھ اساتذہ اور طلباؤطالبات سے ملاقات کی. بچوں سے نصابی سوالات بھی کیے. اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب معیار تعلیم اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی بہترکرنے کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے. تعلیمی اداروں میں بجلی، چاردیواری سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی. محکمہ تعلیم میں  ملازمت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے اساتذہ کو محنت کرنا ہو گا ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ اور ملازمین کی محکمہ تعلیم میں گنجائش نہیں ہے. اس موقع پر سی ای او تعلیم ثناء اللہ سرانی  ودیگر موجود تھے.   دریں اثنا سپیشل سیکرٹری پلاننگ ایجوکیشن ڈاکٹر فیصل نے اپ لفٹنگ سکیم میں شامل دو تعلیمی اداروں گرلز ہائر سکینڈر ی سکول تونسہ اور بوائز ماڈل سکول تونسہ کادورہ کیا. انہوں نے تعلیمی اداروں کی عمارت کی بہتری، سامان اور آلات کی فراہمی سمیت دیگر ترقیاتی کام کیلئے پی سی ون کی تیاری اور دیگر عمل کاجائزہ لیا. اس موقع پر بتایاگیا کہ دونوں تعلیمی اداروں کی اپ لفٹنگ سکیم پر تقریبا15کروڑ روپے کا ابتدائی تخمینہ لگایاگیا ہے. اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری مہر سراج الدین بھی موجود تھے. 
مراد راس