ملکی اداروں کیخلاف منافرت پرمبنی تصاویر،ملزم کامزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ

ملکی اداروں کیخلاف منافرت پرمبنی تصاویر،ملزم کامزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ

  



ملتان (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ملکی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف منافرت پر مبنی تصاویر،(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

ویڈیوز سمیت دیگر مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے. فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذبیح اللہْ کے خلاف اطلاع ملی کہ وہ ارمان خان نامی فیس بک آئی ڈی سے پاکستان کے خلاف کمپین چلارہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بھی سنگین قسم کی سازش کررہا ہے جسے روکنا بہت ضروری ہے جس پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے مقدمہ کے حوالے سے اہم قسم کی تفتیش اور دیگر ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے.

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...