ملتان:گرمی بڑھتے ہی گیسٹرو بے قابو، ہسپتالوں میں رش

ملتان:گرمی بڑھتے ہی گیسٹرو بے قابو، ہسپتالوں میں رش

  



ملتان(وقائع نگار) شہر اولیاء میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی گیسٹر و کے مرض میں اضافہ ہوگیا۔گزشتہ چند گھنٹوں میں ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں 400 سے زائد شہری گیسٹرو میں مبتلا ہو کر(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

ہسپتال پہنچ گئے ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو سے متاثر ہو کر گزشتہ روز چار سو سے زائد مریض لائے گئے صرف نشتر ایمرجنسی میں 109سے زائد مریض لئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال میں 55 سے زائد مریض لائے گئے تھے،اس کے ساتھ ساتھ چلڈرن کمپلیکس ایمرجنسی میں 90 سے زائد بچے لائے گئے،چلڈرن ہسپتال کے آؤٹ ڈور وارڈمیں دو سو سے زائد بچے پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو کر پہنچے۔اس ساری صورتحال پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے اس حوالے سے،شہری کھانے پینے کی اشیاء میں احتیاط کریں،اور مضر صحت مشروبات کا استعمال نہ کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...