تبدیلی سرکار این آراوکے نعرے لگاکر عوام کی توجہ ہٹا رہی ہے،سعود مجید

تبدیلی سرکار این آراوکے نعرے لگاکر عوام کی توجہ ہٹا رہی ہے،سعود مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق مشیروزیراعظم پاکستان چوہدری سعودمجیدنے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے غیرمنتخب افراد کوحکومت میں شامل کرکے نہ صرف حلف کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ عوام سے غداری کاثبوت دیاہے انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کی روسے کسی غیرمنتخب اورحلف نہ اٹھانے والے شخص کوکابینہ کاحصہ نہیں بنایاجاسکتا اورجوآئین سے روگردانی کرتاہے وہ عوام سے دھوکہ دہی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کامرتکب ہوتاہے حکمران مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں ملک کی سنبھلی ہوئی معیشت کوبرباد کرڈالاہے اوراپنی ناکامیوں کوچھپانے کیلئے تبدیلی سرکار این آر او کے نعروں کے پیچھے چھپنے میں لگی ہوئی ہے عمران خان روزانہ اپنی تقریروں میں این آر او کی گردان توکرتے ہیں لیکن یہ نہیں بتاتے کہ ان سے این آر اوکون مانگ رہاہے انہوں نے کہاکہ جنہوں نے خودکشکول گدائی اٹھارکھاہو وہ دوسروں کوکیادیں گے اورجو خودلائے گئے ہوں وہ اپنی مرضی کااظہارکرسکتے ہیں ریاست مدینہ کے قیام کے دعویداروں نے جھوٹ، فریب اورمنافرت کے علاوہ عوام کوکچھ نہیں دیا چوہدری سعودمجیدنے سابق وفاقی وزیر انجینئربلیغ الرحمن کی اہلیہ اورصاحبزادے کی اندوہناک حادثہ میں شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاانہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔
سعود مجید