ایکسین میپکو شجاع آباد کا ناروا سلوک‘ ملازمین کی ہڑتال، احتجاج کی دھمکی

ایکسین میپکو شجاع آباد کا ناروا سلوک‘ ملازمین کی ہڑتال، احتجاج کی دھمکی

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو شجاع آباد ڈویژن کے ملازمین نے ایکسین انجینئر شہزاد راعی کے مبینہ ناروا سلوک اور توہین آمیز رویے کے خلاف ہڑتال کردی۔ ایکسین کی معطلی اور تبادلے کا مطالبہ کردیا۔ ہائیڈرو یونین کے ڈویڑنل چیئرمین ملک محبوب بھٹہ‘ ڈویژنل سیکرٹری چوہدری نعیم اور زونل جوائنٹ سیکرٹری چوہدری یونس کی قیادت میں ڈویژنل اور سب ڈویژنل ملازمین نے نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

ایکسین کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا۔ یونین عہدیداروں کا مو قف تھا کہ ایکسین ملازمین کو گالیاں دیتے ہیں اور ملازمین کی سروسز کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ ان کا ہتک آمیز سلوک برداشت سے باہر ہوگیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایڈیشنل چیف انجینئر صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایکسین کا تبادلہ کریں وگرنہ ملازمین غیرمعینہ مدت کی ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...