جنوبی پنجاب کی خواتین تخلیق کاروں نے پاکستانی ادب میں نام کمایا: عصمت ناز

جنوبی پنجاب کی خواتین تخلیق کاروں نے پاکستانی ادب میں نام کمایا: عصمت ناز

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عصمت ناز نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی خواتین تخلیق کاروں نے پاکستانی ادب میں نام کمایاہے جو ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے نامساعد حالات میں ادب تخلیق کیا وہ کسی بھی اعلیٰ فن پارے سے کسی طور کم نہیں۔ وہ کچہری کیمپس میں منعقدہ سیمینار”جنوبی پنجاب کی خواتین‘اہل قلم کا ادب و ہم آہنگی کے فروغ میں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

حصہ“سے خطاب کررہی تھیں جس میں زکریا یونیورسٹی کی سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ترین اور مرتضیٰ نور نے خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر عصمت نازنے کہا کہ جس معاشرے میں ادب پروان نہیں چڑھتا وہاں بدامنی اور دہشت گرد ی جگہ لے لیتی ہے ایسے میں نسائی ادب کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے جنوبی پنجاب کی تخلیق کار خواتین نے ایک گھٹے معاشرے میں جس طرح فن پارے تخلیق کئے اور خواتین کے مسائل بیان کئے وہ قابل تحسین ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر روبینہ ترین نے کہاکہ اللہ نے نے عورت کو خاص صلاحیتوں سے نوازا ہے، اس کا اہم رول ماں کا ہے۔ایک مہذب معاشرے کا قیام عورت کے بغیر ممکن نہیں ہے،بین الجامعات کنسورشیم کے کوآرڈینیٹر مرتضیٰ نور کا کہنا تھا کہ خواتین ہرمیدان میں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں اسلامی اقدار وروایات پر عمل پیرا نہ ہوکر معاشرہ بے راہ روی کا شکا رہوگیا ہے، اسلام نے عورت کو حقو ق عطاکئے‘وہ مغربی معاشرہ اس کا متلاشی ہے۔تقریب میں شعبہ سوشیالوجی کی چیئرپرسن پروفیسر فرحت عالم کی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔آخر میں وی سی نے مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کیں۔

عصمت ناز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...