لسانی اورفروعی اختلافات قوموں کے زوال کاسبب، ذوالفقار خان کھوسہ

لسانی اورفروعی اختلافات قوموں کے زوال کاسبب، ذوالفقار خان کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لسانی اور فروعی اختلافات قوموں کے زوال کا باعث بنتے ہیں پاکستان زمین پر اللہ تعالیٰ کا انعام اور تمام امت مسلمہ کیلئے مرکز کی حیثیت رکھتاہے۔ہمیں آپس کے اختلافات کو ختم کرکے ایک مضبوط ملت اور لیڈر کا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حیثیت سے دشمن خائف ہیں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

ہمیں اپنی قیادت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوناہے کہ یہی وقت کا تقاضاہے کہ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کے چبے چبے کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔فوج کا بیانیہ حالات اور واقعات کے مطابق صحیح ہے اور پوری قوم اس کی تائیدکرتی ہے۔
ذوالفقار کھوسہ