دوہری اسناد، تاریخ پیدائش میں ردو بدل، پٹواری اشتمال کی فنکاری بے نقاب
چوک مکول نامہ نگار) پٹواری اشتمال موضع بیٹ قائم شاہ کی دوہری اسناد اور تاریخ پیدائش میں ردبدل ثابت ہوگیا محکمہ مال کے افسران کاروائی سے گریزاں ہیں جعلی تاریخ پیدائش کے اندارج سے محکمہ میں ملازمت کی رہ ہموار کی گئی فیاض احمد پٹواری موضع بیٹ قائم شاہ نے ملتان بورڈ میں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)
65MG2876 رجسٹریشن کے تحت رول نمبر 8071 کے تحت میٹرک کا امتحان پاس کیا جس پر تاریخ پیدایش گیارہ اپریل 1962 درجہ ھے ملازمت کے حصول کے زائد العمر ھوجانے پر فیاض احمد بھٹہ نے دھوکا دہی اور فراڈ کا ارتکاب کرتے ھوے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان سے رول نمبر 8884 رجسیڑیشن نمبر SDA95 2947 کے تحت دبارہ میٹرک کا امتحان پاس کرلیا جس میں تاریخ پیدائش پانچ جنوری 1975 اندارج ھے نہ صرف اس نے کم عمر ظاہر کرکے ملازمت حاصل کرلی بلکہ اس کے اس غیر قانونی اقدام سے اس کی تاریخ ریٹائرمنٹ میں بھی تیرا سال کا اضافہ ہوگیا جیسے ملتان بورڈ اور ڈیرہ غازیخان بورڈ میں ریکارڈ چیک کیا جاسکتا ھے دوہری سند اور تارخ پیدائش میں ردبدل ثابت ھونے کے باوجود محکمہ مال استعمال کے افسران اور انتظامی حکام نے اس کے خلاف کاروائی نہیں کہ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع مظفرگڑھ کمشنر ڈیرہ وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ھوے فیاض احمد بھٹہ پٹواری کی ملازمت سے برطرفی دوران سروس وصول کی گء تنخوایں اور مراعات واپس قومی خزانے میں جمع کروانے کا مطالبہ کیا ھے۔
پٹواری اشتمال