بلیغ الرحمن فیملی کوحادثہ، زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر

بلیغ الرحمن فیملی کوحادثہ، زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ان تمام احباب کاشکرگزارہوں جنہوں نے غم کے موقع پرمیراحوصلہ بڑھایااورغم بانٹا،بیٹی سماویہ رحمن،9 سالہ بیٹامحمدولی الرحمن اور ڈرائیورمحمدثاقب کی حالت خطرہ سے باہرہے اوراب وہ بہتر ہیں۔ ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

تعلیم میاں بلیغ الرحمن نے اپنی رہائشگاہ پر تعزیت کیلئے آنیوالے احباب سے ملاقات اورانکے استفسارپر جاری پریس ریلیز میں کیاانہوں نے کہا کہ میں ملک بھرسمیت بہاولپور سے آنیوالے ان تمام احباب کاشکرگزار ہوں جنہوں نے میری اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر تعزیت کی نمازجنازہ میں شرکت کی غم بانٹا اورمیراحوصلہ بڑھایا۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور محمدثاقب کوحادثہ کے بعد تقریبا دوگھنٹے ہسپتال میں مکمل معائنہ کے بعدڈاکٹرزنے گھرجانے کی اجازت دیدی ہے الحمداللہ وہ اب بہت بہترہے میری بیٹی سماویہ رحمن کواگرچہ کچھ زیادہ چوٹیں آئیں ہیں لیکن اب وہ بھی بہت بہتر ہے 9 سالہ بیٹا محمدولی الرحمن کوPelvic Bone فریکچر ہوگیاہے اگرچہ خطرہ سے باہرہے اورڈاکٹرزبھی مطمئن ہیں کہ تقریبا 6 ہفتہ میں وہ مکمل صحت یاب ہوجائیگا مگرابھی وہ تکلیف میں ہے تمام دوست واحباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...