ہارون آباد:ہرن ذبح کرکے سیلفی،وائلڈ لائف ٹیم کا چھاپہ، نوجوان گرفتار

ہارون آباد:ہرن ذبح کرکے سیلفی،وائلڈ لائف ٹیم کا چھاپہ، نوجوان گرفتار

  



ہارون آباد(نامہ نگار)ہرن کے شکار کی سلیفی کے شوق نے نوجوان کو جیل پہنچا دیا ہے۔ہارون آباد کے رہائشی عاقب نامی شخص نے ہرن کو زبح کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی محکمہ وائلڈ لائف نے کاروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہارون آباد میلاد چوک کے رہائشی عاقب نامی نوجوان نے غیر قانونی طور پر ہرن کو زبح کرتے ہوئے سلیفی بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس پر ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

وائلڈ لائف آفیسر منور حسین نجفی نے ایکشن لیتے ہوئے عاقب جاوید کی گرفتاری لے لئے چھاپہ مارا جس سے ملزم طیش میں آ گیا اور محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی تھانہ سٹی ہارون آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر عاقب جاوید کو گرفتار کرکے اس کے کیخلاف مقدمہ درج کرلیامقدمہ عملہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر منور حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو غیر قانونی شکار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری رہیں گی۔

ہرن ذبح

مزید : ملتان صفحہ آخر