فتح پور:پولیس ٹیم پرپٹھان برادری کی فائرنگ، جوابی ایکشن، ملزم گرفتار

فتح پور:پولیس ٹیم پرپٹھان برادری کی فائرنگ، جوابی ایکشن، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فتح پور(نامہ نگار) پٹھان برادری نے پولیس ٹیم پر فائرنگ،تفصیل کے مطابق عادل بشیر ولد بشیر احمد قوم آرائیں سکنہ وارڈ نمبر4فتح پور نے ریسکیو15 پر کال کی اور مقامی پولیس کو آگاہ کیا کہ چک نمبر244 ٹی ڈی اے پٹھان ہوٹل کی بیک سائیڈ پر چند مسلح افراداسلحہ جن میں نور زقیم خان مسلح 12بور ڈبل بیرل بندوق،یوسف خان مسلح پسٹل30 بور،ایوب خان مسلح پسٹل 30بور پسران گل دراز خان اقوام پٹھان(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

سکنہ 251 ٹی ڈی اے موجود تھے جنہوں نے پولیس ٹیم کو آتا دیکھ کر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے پولیس ملازمین جن میں ناصر حسین،ڈرائیور غلام حبیب، نوراحمد اور مقامی تاجر عادل بشیر بال بال بچ گئے ایس ایچ او فتح پور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر240/19 زیر دفعہ 324ت پ 186 ت پ 353 ت پ کے تحت درج کرکے پولیس کارروائی شروع کردی ہے۔
فائرنگ