جھوک اترا:راستہ تنازعہ پر دو برادریوں میں تصادم،متعددافراد زخمی

جھوک اترا:راستہ تنازعہ پر دو برادریوں میں تصادم،متعددافراد زخمی

  



جھوک اترا(نمائندہ پاکستان)تھانہ جھوک اترا کی بستی ابڑیند میں راستے سے گزرنے کے تنازعہ پر ابڑیند برادری کے دو گروپوں میں تصادم سے 8افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ جھوک اترا کی بستی ابڑیند میں فرحان اور عارف کسی کام کے سلسلہ میں چاہ نواں کھوہ پہنچے جہاں پر یسین وغیرہ سے توں تکار ھوئی تو انہوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں کاشف کو فون کیا جسکی سرپرستی میں نوجوان جاے وقوعہ پہنچے جہاں پر انہوں نے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

دھاوا بول سریوں ڈنڈوں سوٹوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال ھوا جس کے نتیجے میں دونوں گرپوں کے درجن بھر افراد شدید زخمی جس پر خواتین نے اپنے زخمیوں کو دیکھ کر حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش میں کچھ زخمی ھو گئیں جس پر جھوک اترا پولیس نے دونوں گرپوں کے افراد کو ڈاکٹ جاری کرکے انہیں ڈی ایچ کیو ڈیرہ غازی خان ریفر کرکے کارروائی شروع کردی ھے ۔

تنازع

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...