رمضان المبارک، یوٹیلٹی سٹورز، ویئر ہاؤسز اشیائے خوردونوش سے خالی، وفاقی حکوت کے صرف نعرے 

رمضان المبارک، یوٹیلٹی سٹورز، ویئر ہاؤسز اشیائے خوردونوش سے خالی، وفاقی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر شہریوں کو یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملک بھر میں قائم سنٹرز کے ذریعے اشیائے خورونوش میں ریلیف کے نام پر ماضی کی حکومتوں کی تقلید کرتے ہوئے ایک بار پھر ماموں بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے جن اشیاء کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں سے اکثر اشیاء یوٹیلٹی سٹورز کی شاپس اور وئیر ہاوسز میں سرے سے موجود ہی نہیں ہیں  ذرائع کے مطابق پچھلی حکومتوں کی جانب سے رمضان المبارک کے مواقع پر 10 سال تک شہریوں کو اشیائے خورونوش کی خریداری میں دی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)


 جانیوالی 26 ارب روپے کی سبسڈی کی رقم یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو ادا نہیں کی گئی عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب رہے لیکن جبکہ موجودہ حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بحران سے نکالنے کے لئیے 14 ارب روپے فراہم کرنے کے اعلان کے باوجود ادائیگی تاحال نہیں کی گئی جبکہ رمضان المبارک کی آمد پر حکومت نے فوری طور پر 2 ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے کا کہہ کر ایک ارب 55 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں جس سے اربوں روپے کے بحران سے دوچار یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملک بھر کے سنٹرز کو مکمل طور پر فعال کرنے اور شہریوں کو سبسڈائز اشیاء  کی فراہمی کو یقینی بنانا ناممکنات میں ہے ذرائع کے مطابق ملتان شہر کے بیسیوں یوٹیلٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے خورونوش ناپید ہیں تاہم ادرہ کے ایک سپر سٹور پر تمام سبسڈائز اشیاء  کو یقینی بنایا جاچکا ہے جس کا ائندہ چند روز میں چئیرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے وزٹ کرکے دودھ کی نہروں کا عندیا دے کر حکومت و عوام کو گمراہ کرنا ہے جبکہ جو رمضان پیکج دیا گیا اس میں چاول باسمتی 110 روپے کلو دال مونگ 90 روپے دال چنا 105 روپے چائے لپٹن 792 روپے دال ماش 130 روپے دال مسور 90 روپے چاول سیلا 115 روپے چاول ٹوٹا 63 روپے گھی آغاز 130 روپے گھی شمع 155 روپے جام شیریں بڑا سائز 320 روپے جبکہ چینی آٹا دال مونگ دال مسور سفید چنا شمع گھی من پسند گھی سمیت دیگر اشیاء سٹورز اور وئیر ہاوسز میں موجود ہی نہیں۔