مہنگائی شرح میں 12.38فیصد اضافہ 18سے زائد اشیا کی قیمتیں اپ

مہنگائی شرح میں 12.38فیصد اضافہ 18سے زائد اشیا کی قیمتیں اپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں پچھلے سال کی نسبت12.38فیصد(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

اضافہ ہوا ملتان سمیت ملک بھر سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا 18اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘8میں کمی اور27اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی گزشتہ ہفتہ کے دوران دال مونگ‘ دال ماش‘دال مسور‘ بریڈ پلین‘ادرک‘ ایل پی جی سلنڈر‘گڑ‘کیلا‘چینی‘ شرٹ‘مٹن‘ سرسوں کا تیل‘بڑا گوشت‘دال چنا‘ جارجٹ سوٹ‘آٹے کا تھیلا‘سرخ مرچ پسی ہوئی‘دہی کی قیمتوں میں اضافہ‘ٹماٹر‘انڈے‘چکن فارمی‘ پیاز‘گندم‘کوکنگ آئل‘آلو اورگھی پیکٹ کی قیمت میں کمی‘چاول باسمتی ٹوٹا‘تازہ دودھ‘ خشک دودھ‘ گھی ٹن پیک‘نمک‘ چائے کی پتی‘گوشت پلیٹ‘ دال پلیٹ‘چائے کی پیالی‘ سگریٹ‘سوٹ‘ لان پرنٹ‘مردانہ و زنانہ جوتے‘بجلی و گیس چارجز‘مٹی کا تیل‘ جلانے کی لکڑی‘بلب‘ صابن‘ ماچس‘پٹرول‘ڈیزل‘لوکل کال اور صابن کی قیمتیں مستحکم رہی۔رمضان المبارک کی آمد‘ دال ماش کی قیمت 800 روپے تک بڑھ گئی گزشتہ ہفتہ کے دوران 52 سو روپے فی40 کلو گرام میں ملنے والی بوری اب 6 ہزارروپے کی ہوگئی ہے شہریوں نے دال کی قیمت میں ہوشربااضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔