عبدالرزاق داؤد کا پی سی جی اے آفس کا دورہ‘ مسائل حل کرانیکی یقین دہانی

عبدالرزاق داؤد کا پی سی جی اے آفس کا دورہ‘ مسائل حل کرانیکی یقین دہانی

  



ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی خصوصی دعوت پر عبدالرزاق داؤد ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹربرائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری ایسوسی ایشن کے آفس تشریف لائے۔وائس چیئرمین پی سی جی اے مہر محمد اشرف مہار نے منسٹری آف کامرس اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کی بہترین پر فارمنس پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مہر محمد اشرف مہار نے اپنی گذارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاٹن امپورٹ پر کسی قسم کی کوئی امپورٹ ڈیوٹی لاگو نہ کی جائے اوراگرکاٹن امپورٹ پر ڈیوٹی لاگو کی جائے تو پالیسی پورے مالی سال کے لیے بنائی جائے اورشروع دن یکم جولائی سے ڈیوٹی لاگو کی جائے اوراسے پورا سا ل 30 جون تک بر قرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ کاٹن سٹینڈرڈآئزیشن فیس جو کہ غیر منصفانہ طور پر لاگو کی گئی ہے اس کو ماضی سے ختم کیا جائے کیونکہ PCSI کاٹن جنرز کو کسی قسم کی سر وسز مہیا نہیں کر رہا۔انہوں نے کاٹن جنرز کے سا لہاسال سے رکے ٹیکس ریفنڈ کے اجراء میں تعاون کی درخواست کی تاکہ جنرر کو ریلیف حاصل ہو اور وہ بہترین انداز میں کام کر سکیں۔ کاٹن جننگ انڈسٹری کے ٹیکسٹائل ملوں سے اربوں روپے کی ادائیگی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا اور درخواست کی کہ اپٹما نمائندگا ن سے جننگ انڈسٹری کے ریکوری معاملات حل کروانے میں ہماری مدد فرمائیں۔ کاٹن جننگ مشینری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے اورکاٹن جننگ مشینری کی اپ گریڈیشن کے لیے ٹیکسٹائل منسٹری سے تعاون کی درخواست کی۔ رزاق داؤد نے پی سی جی اے کے معاملات کو غور سے سنا اور ان معاملات کو حل کر نے کے لیے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کر وائی ہے اور پی سی جی اے وفد کو اسلام آباد مدعو کیا ہے۔ اجلا س میں حاجی محمد اکرم، شیخ سعید،سہیل محمود ہرل، شیخ محمد عاصم سعید، ملک طلعت سہیل، خالد حنیف لودھی،راؤ صدرالدین، خواجہ محمد اعظم، خواجہ ریاض صدیقی،چوہدری خالد بشیر،میاں طارق،خواجہ محمد شعیب، شیخ طاہر رشیداور سیکرٹری جنرل آصف خلیل نے شرکت کی۔

عبدالرزاق داؤد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...