پسماندہ علاقوں کی ترقی، فلاحی منصوبوں پر یو ایس ایڈ کا تعاون جار ی رہے گا: امریکی قونصلیٹ

پسماندہ علاقوں کی ترقی، فلاحی منصوبوں پر یو ایس ایڈ کا تعاون جار ی رہے گا: ...

  



بہاولپور،مظفرگڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، بیورو رپورٹ، سپیشل رپورٹر، تحصیل رپورٹر) بہاولپور اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں امریکی کو قونصلٹ جنرل لاہور کی کونسل جنرل کولن کرنلویج نے اپنی ٹیم مائیکل گینین، پبلک افیئر آفیسر اور حسن رضا کمرشل آفیسر کے ہمراہ دورہ کیا۔صدر چیمبر سے ملاقات کے دوران انہوں نے کاروباری برادری اور امریکہ کی سرمایہ کار کمپنیوں سے متعلق تجارت کے فروغ کے لیے تعاون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر چیمبر کے سینئر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

 نائب صدر محمداسلم، سابق صدور چوہدری عبد الجبار، چوہدری محمد علی، ملک محمد اعجاز ناظم، سابق سینئر نائب صدور، نائب صدور، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی اور دیگر چیمبر اراکین نے شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہاں آنے کا بنیادی مقصد باہمی تجارتی امور و سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے نہایت موزوں ملک ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ Micro/Macro Economic Issuesکے حل کے لیے پاکستان کے ساتھ ملک کر کام کرنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب زرعی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے اور امریکہ بہا ولپور میں ایگری کلچر ل انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بہاولپور چیمبر کے صدر نے مہمانوں کے اعزازمیں خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کے لیے وفود تبادلہ پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں کے اعزا ز میں چیمبر کی یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔  علاوہ ازیں پاکستانی عوام بالخصوص دور دراز کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے یو ایس ایڈ پروگرام اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے، یو ایس ایڈ پروگرام کے ذریعے پاکستان میں تعلیم و صحت کی شعبہ میں ترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگارکے حصول کیلئے فنی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے یہ بات امریکن قونصل جنرل کولین کریویج Colleen Crenwelge نے یو ایس ایڈ پنجاب یوتھ ورک فورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تعاون سے ڈی سی آفس میں ڈی سی آفس سہولت سنٹر اور 1718کال سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ سہولت سنٹر اور کال سنٹر کے قیام سے علاقے کی عوام کے مسائل کو جدید سہولیات سے مستفید ہو کر بہتر طور پر جلد سے جلد حل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ علاقے کی عوام کو جدید خطوط پر سہولت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کا ایک احسن اور اہم اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ دور دراز کے پسماندہ علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر یو ایس ایڈ کا تعاون جاری رہے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ سہولت سنٹر اور کال سنٹر کے قیام کا مقصد دور جدید کے ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اب وہ ڈی سی آفس آنے کی بجائے صرف ایک ٹیلی فون کال کے ذریعے تمام معلومات حاصل کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان بھرمیں بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو ایک پائیلٹ پروجیکٹ ہے جس کیلئے حکومت پنجاب کی معاونت بھی حاصل رہی، انہوں نے بتایا کہ سہولت سنٹر میں ڈومیسائل، روٹ پرمٹ، اسلحہ لائسنس، مثل معائنہ اور مصدقہ نقول کے حصول کی سہولت میسر ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کے مطابق یہ منصوبہ تبدیلی کی طرف ایک اہم قدم ہے، جو 2ماہ کی قلیل مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے، اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء  الحق اور چیف آف پارٹی یو ایس ایڈ پنجاب یوتھ ورک فورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ قیصر ندیم نے ایم او یو پر دستخط کئے،منصوبے کی بروقت تکمیل پر ملک احتشام اور رانا جنگ شیر میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور مظفرگڑھ پر تیار کردہ ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی، اس موقع پر امریکن قونصل سے جمال عنصر، وسیم اشرف، ردا ارشد سمیت اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر