لاہورمیں احتجاج،انجینئرز قافلے لاہور روانہ

لاہورمیں احتجاج،انجینئرز قافلے لاہور روانہ

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)سب انجینئرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن (سیوا) کے زیراہتمام لاہور میں سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لئے گذشتہ روز ملتان این ایل سی بائی پاس سے سب انجینئرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات محمد علی کی قیادت میں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

رہنماؤں و کارکنوں کا قافلہ روانہ ہو گیا جس میں ایپکا کے مرکزی رہنما خالد جاوید سنگھیڑا، نسیم خان، مجاہد قریشی بھی موجود تھے روانگی سے قبل سب انجینئرز ویلفیئرزایسوسی ایشن (سیوا) کے سیکریٹری اطلاعات پنجاب محمد علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ سب انجینئرز کے سکیل 16،ٹیکنیکل الاؤنس کو یقینی بنایا جائے جبکہ سروس سٹرکچر کا نفاذ کیاجائے اسی طرح پی ایل او الاؤنس، کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کیاجائے سب انجینئرزکے جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا حکومت پنجاب ایسا کوئی اقدام نہ کرے کہ جس کی وجہ سے سب انجینئرز کا معاشی قتل ہو سب انجینئرز اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی جدوجہد انشاء اللہ ضرور رنگ لائے گی۔

قافلے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...