گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجوایٹ کالج خانیوال میں 4ہزار سے زائد طالبات زیر تعلیم، جگہ اورکمروں کی مزید فروخت مسز شاہدہ احمد کی حکومت سے ڈیمانڈ

گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجوایٹ کالج خانیوال میں 4ہزار سے زائد طالبات زیر تعلیم، ...

  



خانیوال(بیورو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے پنجاب اسمبلی میں سوال اٹھا یاکہ گورئمنٹ گرلز(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

پوسٹ گریجوایٹ کا لج خانیوال میں چار ہزار سے زائد طالبات زیرتعلیم ہیں اتنی بڑی تعداد کے لیے کالج میں جگہ اور کمروں کی مزید ضرورت ہے جس کے جوا ب میں بتایا گیاکہ خانیوال بوائز کالج کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کاکام جاری ہے اوربوائز کالج کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوتے ہی بوائز کالج نئی عمارت میں شفٹ ہو جائیگا اور بوائز کالج کی خالی کردہ عمارت گرلز کالج کو دہ علیحدہ عمارتوں میں منتقل کرنے کاجائزہ لیاجارہاہے اور بوائز کا لج کی نئی عمارت کی تکمیل ہوئے اس تجویز پر عمل درآمد کیاجائے۔خانیوال سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے مسزشاہدہ احمد کی طرف سے اس اہم ایشو ز کو پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کوسراہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر