روجھان:سوئی گیس پائپ لائن بچھانے پر کام تیز، ستمبر میں منصوبے کا افتتاح

روجھان:سوئی گیس پائپ لائن بچھانے پر کام تیز، ستمبر میں منصوبے کا افتتاح

  



روجھان (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی خان مزاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر تک روجھان شھر میں سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہوجائے گئے جس کے بعد ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری سوئی کیس فراہمی کا افتتاح کرینگے یہ بات انھوں نے روجھان شھر میں سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انکے ہمراہ سردار سہیل ارسلان خان مزاری،پی ٹی آئی کونسلر ایم سی جام ظفر حسین،صفدر حسین،بابر خان اور دیگر افراد موجود تھے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی خان مزاری نے کہا کہ روجھان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے گیس پائپ لائن بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے جو ستمبر میں مکمل ہوگا انھوں نے کہا کہ روجھان کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد مزاری دن رات کوشاں ہیں انکی پہلی ترجیح روجھان شھر کو سوئی گیس کی فراہمی ہے تاکہ عوام کی لکڑی اور آگ کی مشکلات سے جان چھوٹ جائے انھوں نے کہا کہ روجھان میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے اب یہ سفر پانچ سال جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ روجھان کی عوام کے بنیادی مسائل ہمارے بزرگوں نے حل کیے اب ہم پر زمہ داری ڈالی گئی ہے تو ہم روجھان کی عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گئے۔

روجھان گیس

مزید : ملتان صفحہ آخر