آپریشن:گندے فریزر‘ مکھیوں کی بہتات‘سالٹ اینڈ پیپر گلگشت کو جرمانہ

آپریشن:گندے فریزر‘ مکھیوں کی بہتات‘سالٹ اینڈ پیپر گلگشت کو جرمانہ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)”اونچی دکان‘پھیکا پکوان“گندے فریزر‘ مکھیوں کی بہتات‘سالٹ اینڈ پیپر گلگشت کو جرمانہ کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پرسوڈا واٹر یونٹ کو سر بمہر کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر حفظان صحت کے اصولوں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کی خلاف ورزیوں پر 108,500کے جرمانے عائدکیے۔بتایا گیا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے وہاڑی روڈملتان میں کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اجزاء کے استعمال،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے،غیر معیاری سٹوریج،غلط لیبلنگ،گندے اور بد بودار ماحو ل کی بناء پر سوڈاواٹر یونٹ کو سربمہر کیا۔مزید برآں گلگشت کالونی ملتان میں واقع سالٹ اینڈ پیپر کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، گندے فریزرزکے استعمال،مکھیوں کی بہتات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ہوٹل کو 18ہزا ر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔علاوہ ازیں ملتان،خانیوال،لودھراں اور بہاولنگر میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کومضر صحت اشیاء کی فروخت،ملازمین کے میڈیکلزنہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر79,000کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح لیہ، راجن پور، رحیم یار خان اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پرپنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 29,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔جنوبی پنجاب میں کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میں زائدالمیعاد،ناقص اورمضر صحت خوراک تلف کی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسزبھی جاری کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر