فریدی رومال ڈے، مٹھن کوٹ میں مرکزی تقریب، پیغام امن پھیلانے کاعزم

فریدی رومال ڈے، مٹھن کوٹ میں مرکزی تقریب، پیغام امن پھیلانے کاعزم

  



مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی) سرائیکی ثقافت کی پہچان فریدی رومال ڈے کے سلسلہ میں مرکزی تقریب دربار حضرت خواجہ فریدؒپر منعقد کی گئی جس کی صدارت ولی عہد مزار فرید خواجہ راول معین کوریجہ نے کی جبکہ اس میں سرائیکستان قومی اتحاد کے مرکزی سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ، علامہ سید اسماعیل بخاری، چیئرمین رکھ کوٹ مٹھن سردار طارق خان گوپانگ، شمشاد احمد خان کورائی، راؤ سرفراز احمد(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

آفتاب احمدخان کورائی، شاہزیب خان کورائی، محمد انور شیخ، میاں غلام نازک قریشی مجاہد خان دریشک، کے علاوہ معززین علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین خواجہ غلام فرید کوریجہ، خواجہ راول معین کوریجہ، علامہ سید اسماعیل بخاری، سردار طارق خان گوپانگ راؤ سرفراز احمد، محمد انور شیخ، محمد بلال نازکی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریدی رومال ڈے کی تقریبات آج کے دن پوری دنیا میں منائی جارہی ہیں ہمار ملک آج کل دہشت گردی،مذہبی منافرت اور فرقہ واریت جیسی سنگین صورتحال سے دوچار ہے جہاں پر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی خاطر آپس میں دست وگریبان ہیں اور لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہیں ایسے موقع پر فریدی رومال ڈے کے ذریعے تمام فرقوں کے افراد کو پیار محبت،یگانگت کے ساتھ متحد رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وطن عزیز کو اس سنگین صورتحال سے نکالا جاسکے انہوں نے کہا کہ خواجہ فریدؒاس صدی کی سب سے بڑی انسان دوست شخصیت تھی فریدی رومال ان سے نسبت رکھتا ہے اور تمام فرقوں کو امن وسلامتی کا پیغام دیتا ہے فریدی رومال کی تاریخ ایک سو سال سے زیادہ ہے برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا اور صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ نے فریدی رومال کا استعمال کرکے لوگوں کو امن وآشتی اور پیار ومحبت سے رہنے کا درس دیا تھافریدی رومال نہ صرف ہمارے کلچر کی نمائندگی کرتاہے کہ بلکہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒکے ساتھ اس کی نسبت نے اس کوقبولیت عام کا درجہ دے دیاہے۔سندھی اجر ک کی طرح یہ ہمارا سرائیکی وسیب کا ایک ایسا سوینئرہے جو آنے والے معزز مہمانوں کونہ صرف پیش کیا جاتاہے بلکہ لوگ خود بھی اسے استعمال کرنا اپنے لیے باعث برکت سمجھتے ہیں آج لاکھوں افراد آپ کو مختلف علاقوں میں یہ پہنے نظر آتے ہیں یہ علاقائی لسانی مسلکی تعصبا ت سے ہٹ کر ایک ایسا سمبل بن چکاہے جس کو استعمال کرتے ہوئے کوئی رکاوٹ حائل نہیں رہی۔مقررین نے اس بات کو زور دے کر کہاکہ آج ملک میں جو دہشت گردی کا ماحول بن چکاہے اس کیلئے فکری ضرب عضب کی ضرورت ہے ایک فکر ہی کسی دوسری فکر کی متبادل بن سکتی ہے فکر کو اسلحے اور جنگ سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔اگر فکر کو ختم کرنا ہے تو فکر کو کسی اور فکر سے ختم کیا جاسکتاہے اور صوفیاء کرام کی فکر محبت بھائی چارہ،رواداری اور احترام انسانیت پر مبنی ہے اور یہ فریدی رومال ایک صوفی کے ساتھ منسوب ہونے کی وجہ سے محبت اور رواداری کی علامت ہے۔ تقریب کے آخر میں س سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے ملک قوم کی ترقی خوشحالی اور استحکام اور سلامتی کے علاوہ پاک فوج کی سلامتی اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرائی اس کے علاوہ دنیا بھر میں آج فریدی رومال ڈے منایا گیا جن میں دبئی،ترکی،لندن، جرمنی اور پاکستا ن میں خان پور،لودھراں، نواں کوٹ، ترنڈہ سوائے خان، خیرپور سادات، علی پور، جتوئی، لاڑکانہ، مظفر گڑھ، کوٹلہ شیر محمد،اور مختلف اضلاع میں خواجہ فریدؒفاؤنڈیشن کے کارکنان نے بھرپور طریقے سے فریدی رومال ڈے کی تقریبات کا اہتمام کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر