ماہ رمضان میں سیکورٹی کو یقینی بنائی جائے،خالد ہمدانی ڈی پی او صوابی

ماہ رمضان میں سیکورٹی کو یقینی بنائی جائے،خالد ہمدانی ڈی پی او صوابی

  



صوابی (بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے پولیس آفسران اور اہلکاروں پر زور دیا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنائے اورجرائم اور منشیات پر قابو پانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کرائمز اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز،تفتیشی آفیسران اور دیگر نے شرکت کی۔جس میں مجرمان اشتہا ری کی گرفتاری اور زیر تفتیش مقدمات کی یکسو ئی کے متعلق تمام سرکل وائز تمام تھانہ جات کا کرائم جائزہ لیا گیا جس میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران کو شاباش دی اور ناقص کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران کی سرزنش بھی کی گئی اس کے بعد تمام سرکل وائز ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ جا ت میں خطرناک مجرمان اشتہاریو ں کی گرفتاریوں سٹریٹ کرائم اور جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابوپانے کے اور جدید اقدامات کے متعلق آگا ہی دی گئی تاکہ ضلع صوابی کو فری کرائم زون بنایا جاسکے۔ جب کہ منشیات کے خلاف مزید سخت کاروائیوں کا حکم دیتے ہوئے دیا گیا ڈی پی او کا کہنا تھا کہ افسران کو جرائم پیشہ افراد خصوصا منشیات فروش،قمارباز اور اشتہاری مجرمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنائے۔ تمام مقدمات کی تفتیش کو جدید تقاضوں کے مطابق اور میرٹ پر کرنے کی ہدایات بھی جاری کی#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...