منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری، 3 ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری، 3 ملزمان گرفتار

  



رستم(تحصیل رپورٹر) رستم پولیس کاجرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری، تین ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد۔ ایس ایچ او تھانہ رستم مدثرخان نے کامیاب کاروائیوں کے دوران چوری اور دیگر مقدمات میں رستم پولیس کو مطلوب دو ملزمان سراج گل ولد شمان گل اور پائندہ گل پسران شیرگل سکنہ پیتاؤ ملندری رستم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کے دوران مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش اخترعلی ولد فضل رحیم ساکن چارگلی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کلو سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلیا ملزم کے خلاف تھانہ رستم میں مقدمہ درج کیاگیا ایس ایچ او مدثر خان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ تھانہ رستم کے حدود میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...