تاجروں کے ٹریفک بارے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں سجاد خان ڈی پی او مردان

تاجروں کے ٹریفک بارے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں سجاد خان ڈی پی او مردان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)ڈی پی او مردان سجاد خان نے کہاہے کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے تاجربرادری کے تجاویز کا خیر مقدم کیاجائے گا امن امان کی بحالی میں تاجروں کا بڑا رول ہے وہ مرکزی تنظیم تاجران کے سینئر نائب صدر حاجی رحمت گل کی قیادت میں وفد سے گفتگو کررہے تھے حاجی رحمت گل نے ڈی پی او کو ٹریفک اور امن امان سمیت دیگر مسائل سے اگاہ کیا اوبعض تجاویز بھی دیں ڈی پی او نے کہاکہ تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے پولیس تاجروں کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلارہی ہے اورشہرکے فضاکو پرامن بنانے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ تجارت کے لئے امن انتہائی ضروری ہے شہری اورتاجر مل کر امن کو برقراررکھنے میں پولیس انتظامیہ کا ساتھ دیں۔